جرائم و حادثات

بیوی کے ساتھ بائیک پر جانے والے نوجوان کی پتنگ کے مانجہ سے ہوئی موت _ 6 ماہ قبل ہوئی تھی شادی

 

بیوی کے ساتھ بائیک پر جانے والے نوجوان کی پتنگ کے مانجہ سے ہوئی موت _ 6 ماہ قبل ہوئی تھی شادی

نئی دہلی  _ 28 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) نئی نویلی دلہن کے ساتھ شاپنگ کے لئے جانے والے نوجوان کی پتنگ کے مانجہ نے جان لے لی۔یہ افسوسناک واقعہ اڈیشہ کے کٹک ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کٹک ضلع کے بھیر پور ٹاون سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ جینت سامل اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ  شاپنگ کے لئے موٹر بائیک پر کٹک جا رہا تھا کہ جگت پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پیر بازار میں

 

ایک پتنگ کا مانجہ اس  کے گلے سے لگ گیا ۔ جس سے سامل کا  گلا کٹ گیا اور کافی خون بہنے لگا مقامی لوگوں نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ جینت سامل کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اس واقعہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

جینت سامل کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انھوں نے شکایت کی کہ پتنگ کے لئے استعمال ہونے والے کولکتہ کے مانجہ کی فروخت پر پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر مانجہ کو فروخت کیا جا رہا ہے یہ حادثہ بھی پتنگ کے مانجہ کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ اسے فروخت کیا جا رہا ہے مانجہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا گھر والوں  نے مطالبہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button