جرائم و حادثات

نلگنڈہ میں بائیک بے قابو ہوکر گر پڑی _ دو معصوم بچے ہلاک

نلگنڈہ شہر کے مضافات میں پلسر بائیک بے قابو ہوکر گر پڑی جس کے نتیجہ میں دو معصوم لڑکے ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک حادثہ ایف سی آئی گودام کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص اپنے دو معصوم کو لے کر پلسر بائیک پر جا رہا تھا کہ سڑک پر اچانک گائے آگئی اس سے بچنے کے لئے اس شخص نے اچانک بریک لگا دی جس سے بائیک بے قابو ہوکر کر گر پڑی۔ اس حادثہ میں دو بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور باپ زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button