جرائم و حادثات

بندروں کے حملے میں بی جے پی لیڈر کی بیوی ہلاک

حیدرآباد _ بی جے پی لیڈر کی بیوی بندر کے حملے میں ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ منگل کی سہ پہر اترپردیش کے شاملی ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی بی جے پی لیڈر انیل کمار چوہان کی  50 سالہ سشما دیوی پر  منگل کی سہ پہر ، بندروں کے ایک غول نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھر کی تیسری منزل پر تھیں۔

بندروں کے حملے سے بچنے کی کوشش میں سشما دیوی تیسری منزل سے گر گئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہوتھوتینا ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد مردہ قرار دیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس علاقے میں بندروں کے حملے میں اب تک 100  سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button