تیز رفتار کار بس میں گھس پڑی _ ورنگل میں حادثہ

تیز رفتار کار بس میں گھس پڑی _ ورنگل میں حادثہ _ ایک شخص ہلاک 

ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل شہر میں کار اور بس کا خوفناک حادثہ پیش آیا۔جس میں ایک تیز رفتار کار ،  آر ٹی سی بس کے پیچھے سے گھس گئی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جبکہ دیگر دو افراد کو کافی مشکل سے باہر نکالا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ورنگل کے آٹو نگر میں اس وقت پیش آیا جب سڑک  پر جارہی  آر ٹی سی بس کے  ڈرائیور نے اچانک بریک کردیاجس کے نتیجہ میں اس کے پیچھے آنے والی کار بس میں گھس پڑی۔دو زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔