تلنگانہ

ہر جمعہ لگے گا پرجا دربار۔ ہم آپ کے خادم ہیں حکمران نہیں: ریونت ریڈی

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کو آج آزادی حاصل ہوئی ہے۔ عوامی تلنگانہ کو یقینی بنانے کے لیے آج اندراماں راج آیا ہے۔ ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل یوں ہی نہیں ہوئی بلکہ قربانیوں کے نتیجہ میں ریاست تلنگانہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام گزشتہ 10 سال سے برداشت کر رہے تھے، پرگتی بھون کے سامنے آہنی پابندیاں لگا دی گئی تھی جسے ہٹا دیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنایا جائے گا اور جمعہ کی صبح 10 بجے جوتی راؤ پھولے پرگتی بھون میں پرجا دربار لگایا جائے گا۔ چیف منسٹر نے عوام سے کہا کہ میں آپ کے بیٹے اور آپ کے بھائی کی طرح آپ کی ذمہ داریاں اٹھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکمران نہیں آپ کے خادم ہیں، ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال سے صبر کرنے والے طلبہ، بے روزگاروں اور شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button