جرائم و حادثات

حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ پر بھیانک سڑک حادثہ _ شوہر بیوی ہلاک

حیدرآباد _ حیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پدا امبرپیٹ آؤٹر رنگ روڈ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ نلگنڈہ ضلع تھانیدار پلی ایم پی ٹی سی کویتا  اور اس کے شوہر وینوگوپال ریڈی اس حادثہ میں ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق ان کی بیٹی کی شادی گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو اپنے آبائی گاوں میں ہوئی تھی۔ تقریب کے بعد ، وہ کل رات حیدرآباد کے وانستھلی پورم میں سہارا اسٹیٹ میں اپنی رہائش کے لیے روانہ ہوئے۔ وینوگوپال جوڑے کی اسکارپیو گاڑی    امبرپیٹ کے قریب پیچھے سے ٹپر کو ٹکرا گئی ۔ ۔حادثے میں دونوں جوڑے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ٹپر ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button