تلنگانہ

تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری۔ حکومت نے پی آراسی کا اعلان کردیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے آرٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری۔ ریاستی حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کے لیے پی آر سی کا اعلان کردیا ہے۔ریاستی وزیر پونم پربھا کر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کو 21 فیصد فٹمنٹ ادا کیا جائے گا۔

 

یکم جون سے نئے فٹمنٹ پر عمل آوری ہوگی۔ ریاستی وزیر کے مطابق اس اقدام سے آر ٹی سی پر ماہانہ 35 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں آر ٹی سی ملازمین نے ریاستی وزیر پونم پربھاکر سے ملاقات کرتے ہوئے پی آر سی سے متعلق یادداشت انہیں پیش کی تھی۔

 

اس موقع پر ریاستی وزیر نے اس مسئلہ کو چیف منسٹرریونت ریڈی سے رجوع کرتے ہوئے یکسوئی کا تیقن دیا تھا۔ وعدہ پر عاجلانہ عمل آوری پر آرٹی سی ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button