جگتیال ضلع میں باپ اور دو بیٹیاں سڑک حادثہ میں ہلاک _ حادثہ کے مقام پر دلخراش منظر

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ  ویلگا ٹور منڈل کے پاشی گاوں میں  پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ باپ اور کمسن بچیوں کے جسم کے اعضا سڑک پر گر پڑے۔حادثہ کے مقام پر دلخراش منظر تھا تفصیلات کے مطابق تروپتی نامی شخص اپنی بیوی اور دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کے ساتھ اسکوٹی پر دھرم پوری منڈل کے دنتاپور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی اسکوٹی کو پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی ۔ اسکوٹی پر سوار باپ اور  دو لڑکیاں حادثے میں ہلاک ہو گئے ، اور ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ان کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ویلگاٹور منڈل کے کوٹا پیٹ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔