اسپشل اسٹوری

سول سروسز امتحان کے نتائج میں غلطی _ عائشہ نام کے دو امیدواروں کو دیا گیا ایک ہی رینک ، دونوں امیدوار کررہی ہیں کامیابی کا دعوٰی

بھوپال _ 26 مئی ( اردولیکس ڈیسک)  دو روز قبل سول سروسز 2022 کے امتحانات کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔ نتائج میں گڑ بڑ کی وجہ سے ایک رینک کے لئے دو امیدوار دعوی کررہی ہیں مدھیہ پردیش میں دو نوجوان خواتین کا پہلا نام، رول نمبر اور رینک ایک جیسے جاری ہوئے ہیں جس سے  الجھن پیدا ہوگئی ہے۔

 

یہ بات بحث کا موضوع بن گئی ہے کہ اصل میں سول سروسز میں کامیاب ہونے والا امیدوار کون ہے۔
دیواس ضلع کی رہنے والی 23 سالہ  عائشہ فاطمہ  اور علیراج پور ضلع کی 26 سالہ  عائشہ مکرانی نے بتایا کہ انہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن  کے  سول سروسز میں `184′ کا ایک ہی رینک حاصل کیا۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر رہتے  ہیں ان دونوں کا پہلا نام ایک جیسا ہے اور ہال ٹکٹ بھی ایک جیسا ہے ۔ دونوں نے ایک ہی نمبر پر ایڈمٹ کارڈ پیش کیے۔ انہوں نے مقامی پولیس اور یو پی ایس سی میں شکایت درج کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ دھوکہ دہی ہوئی ہے، دونوں نے یو پی ایس سی سے وضاحت بھی  طلب کی۔

 

اس غلطی کی نشاندہی کے بعد عائشہ مکرانی نے کہا کہ میں نے دو سال محنت کی۔ اگر کوئی میرا حق چھین لے تو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں۔ عائشہ مکرانی نے پبلک سرویس کمیشن اور مرکزی حکومت سے  انصاف کا مطالبہ کیا ۔

جبکہ عائشہ فاطمہ نے بھی تقریباً یہی الفاظ کہے۔

تاہم عائشہ مکرانی اور عائشہ فاطمہ کے ایڈمٹ کارڈز میں تضاد پایا گیا ہے ۔ سول سروسز کے امتحان میں اہم امتحان سمجھا جانے والا پرسنیلٹی ٹیسٹ کی تاریخ ایک ہی ہے.. 25 اپریل. ٹیسٹ کی تاریخ وہی ہے.. لیکن مکرانی کے  ایڈمٹ کارڈ میں جمعرات لکھا ہے۔ لیکن، فاطمہ کے ایڈمٹ کارڈ میں منگل  لکھا ہے۔ دراصل  25 اپریل 2023 کو منگل ہی تھا

 

عائشہ فاطمہ ایڈمٹ کارڈ پر کیو آر کوڈ اور یو پی ایس ای کا واٹر مارک ہے۔ مکرانی کا  ایڈمٹ کارڈ بغیر کسی ‘QR کوڈ’ کے سادہ کاغذ کا پرنٹ آؤٹ معلوم ہوتا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یو پی ایس سی ذرائع نے کہا کہ عائشہ فاطمہ صحیح امیدوار ہیں۔  ذرائع کے مطابق وہ تحقیقات کریں گے کہ اس قسم کی غلطی کیسے ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button