جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چلتی کار میں آگ لگنے کا واقعہ _ کار میں سوار افراد بچ گئے

حیدرآباد میں چلتی کار میں آگ لگنے کا واقعہ _ کار میں سوار افراد بچ گئے 

حیدرآباد _ حیدرآباد کے سکندرآباد پریڈ گراونڈ کے فلائی اوور پر چلتی کار میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کار میں اچانک آگ دیکھ کر اس میں سوار افراد نے چوکسی کا مظاہرہ کیا اور کار کو کنارے روک کر ا س سے نیچے اتر گئے اورا پنی جان بچائی۔فلائی اوور پر پیش آئے اس واقعہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔آج صبح یہ واقعہ پیش آیا۔کار سے نیچے اترنے والوں نے اس واقعہ میں خود کے محفوظ رہنے پر راحت کی سانس لی۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بتایاجاتا ہے کہ بتایاجاتا ہے کہ کار کے انجن میں یہ آگ لگی جو تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔اس واقعہ میں کار جل کر مکمل طورخاکستر ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button