بڑی خبر _ تلنگانہ کے گدوال ضلع میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

محبوب نگر _ تلنگانہ کے گدوال ضلع میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ مزید دو افراد زخمی ہیں یہ افسوسناک واقعہ گدوال ضلع کے  ایجا منڈل میں پیش آیا۔ اتوار کی صبح ایجا منڈل کے کوٹہ پلی گاؤں کا رہنے والا  موشا ہفتے کی رات اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر میں سو رہا تھا مسلسل بارش کے باعث قدیم مکان کی دیوار گر گئی۔ جوڑے اور تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مرنے والوں میں 35 سالہ  موشا ، موشا کی بیوی 30 سالہ  شانتماں ، بیٹے  12 سالہ چرن ،9 سالہ  تیجا اور 8 سالہ رامو شامل ہیں جبکہ سنیہا اور چننی زخمی ہوئے۔ دیہاتیوں نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو دن کی موسلا دھار بارش کے اثر سے دیوار گر گئی۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کے بعد گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔