بریکنگ نیوز _ حیدرآباد کے دھول پیٹ میں دھماکہ۔2 ہلاک

حیدرآباد کے دھول پیٹ میں آج دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت کی اطلاع ہے۔اس دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ مانوا سنگھ اور 48 سالہ نیرج سنگھ کی حیثیت سے ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ گیاس ری فلنگ کے وقت اچانک سلنڈر پھٹ پڑا۔ حادثہ میں ایک اور شخص‌کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا‌گیا دھماکے کے بعد مقامی افراد میں خوف و دہشت پھیل گئی۔۔