انٹرٹینمنٹ

سلمان خان 58 سال کے ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی آج سالگرہ ہے وہ 58 برس کے ہو گئے۔ ان کا جنم ممبئی میں 27 دسمبر 1965 کو ہوا۔ سلمان خان کا پورا نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے اور ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے معروف اسکرین پلے اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔

 

سلمان خان نے اپنے کریئرکا آغاز سال 1988میں فلم’ بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا اس فلم میں انھوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا لیکن انھیں حقیقی کامیابی فلم میں نے پیار کیا سے حاصل ہوئی۔ سال 1989میں سلمان کو راج شری پروڈکشن کی فلم ’‘میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

 

سال 1991میں آئی فلم صنم بے وفا سلمان خان کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس سال سلمان کی فلم ساجن بھی ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button