حیدرآباد میں چہل قدمی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد _ حیدرآباد میں چہل قدمی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ شہر کے”کے بی آر“پارک میں پیش آیا۔اس ہیڈکانسٹیبل کی شناخت سوریہ نارائنا کے طورپر کی گئی ہے جو سٹی سیکوریٹی ونگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دیتا تھا۔وہ صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے پارک آیا تھا۔وہ  پارک کے ایرجم علاقہ میں ورزش کررہا تھا کہ اچانک گرپڑا۔مقامی پولیس جو وہاں موجود تھی نے اس کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرس نے اس کے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔