جنرل نیوز

الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کی جانب سے یوم جمہوریہ مبارک

حیدرآباد: الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حیدرآباد نے ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش‌کی ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ زائد از سات دہائیوں قبل 26جنوری کو ہمارا دستور نافذ العمل ہواتھا لیکن اس سے پہلے بھی یہ تاریخ انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہے کیونکہ ہندوستانیوں نے 26جنوری 1930کو مکمل آزادی کا نعرہ دیا تھا۔

 

اور 1950 میں ہم نے اپنے سفر جمہوریت میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے ہمارے ملک کے دستور کے اصولوں کی تصدیق کی۔ اس‌دن سےآج تک ہر سال ہم ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ مناتے ہیں۔

 

دستور سازوں نے 75 سال پہلے ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا جہاں انصاف، آزادی، مساوات بھائی چارے کے نظریات دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جامع جمہوریت پر مبنی سماج کی تشریح ہوتی ہو حکومت کے ساتھ ساتھ ہم‌ تمام کا بھی فرض ہے کہ ہم جمہوریت کا تحفظ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button