تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 5 دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی۔ کئی اضلاع کیلئے ریڈ،ایلو اور آرینج الرٹ جاری: ڈائرکٹرمحکمہ موسمیات

شہرحیدرآباد میں بھی کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے موس سرد ہوگیا ہے

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ناگارتنا نے کہا کہ کھمم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوںاضلاع میں منگل سے چہارشنبہ تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اس سلسلے میں بعض اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ، ایلو اورآرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کریم نگر، پیدااپلی، ملوگ، بھدرادری کتہ گوڑم، سدی پیٹ اور کاماریڈی اضلاع میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، بھوپال پلی، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڈچل، ملکاجگیری، سنگاریڈی میدک اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

 

چہا رشنبہ سے جمعرات تک آصف آباد، نظام آباد، کتہ گوڑم، کھمم، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اضلاع میں موسلادھار بارش، عادل آباد، منچریالہ نرمل، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، بھوپال پلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد اور ملکاجگیری اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

 

 

 

جمعرات سے جمعہ کی صبح تک آصف آباد، نظام آباد، کتہ، کھمم، بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے، عادل آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، راجنہ سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی،بھوپال پلی، ملوگ اضلاع میں کہا گیا ہے کہ زبردست بارش کے امکانات ہیں۔ جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک آصف آباد، منچیریال، کریم نگر، پیدا پلی، جے شنکر بھوپال پلی، ورنگل اورہنمکنڈہ اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

اسد دوران ریاست بھر کے کئی مقامات سے ہلکی یا تیز بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہرحیدرآباد میں بھی کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے موس سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button