جرائم و حادثات

جگتیال کے قریب آر ٹی سی بس اور لاری میں خوفناک تصادم _ ایک خاتون ہلاک، 4 کی حالت تشویشناک

جگتیال _3 اگست ( اردولیکس،) جگتیال شہر کے مضافات میں واقع راجا رام گاوں کے پاس لاری اور آر ٹی سی کے درمیان خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چہارشنبہ کی رات 10:15 بجے جگتیال کے  قریب راجا رام کے پاس کریم نگر سے جگتیال کی طرف آنے والی آر ٹی سی بس اور جگتیال سے کریم نگر جابے والی لاری میں خوفناک تصادم ہوا  جس میں ایک خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئی حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس کے سامنے کے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔حادثہ میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے 20  مسافرین اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔یہ تمام تروپتی مندر کے درشن کے بعد واپس ہورہے تھے ان تمام کا تعلق جگتیال سے بتایا گیا ہے جنھیں علاج کے لئے جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ہاسپٹل کے اندر زخمیوں کو مجلسی قائد ین نے منتقل کیا۔مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار نے فورآ ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button