کریم نگر کے نوجوان کی تالاب میں گرنے سے موت

کریم نگر _ کریم نگر شہر کے ایک نوجوان کی بجگیر شریف کے تالاب میں گر جانے سے موت ہوگئی۔نوجوان کی شناخت کارخانہ گڈہ کے محمود خان کی حیثیت سے ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان جمیل کرانہ اسٹور میں کام کرتا تھا ۔پولیس نے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے منگل کی شام نوجوان کی نعش کو تالاب سے برآمد کرلیا۔مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔