انٹر نیشنل

حیدرآبادی خاتون آسٹریلیا کے ایک میونسپل کونسل میں ڈپٹی میئر کے عہدہ پر منتخب

حیدرآباد کی ایک خاتون کری سندھیا ریڈی  آسٹریلیا کے  سڈنی شہر  میں اسٹرتھ فیلڈ میونسپل کونسل  کی ڈپٹی میئر کے طور پر منتخب ہوگئیں ۔ انہوں نے 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ حال ہی میں، سندھیا کو متفقہ طور پر ڈپٹی میئر کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی ہندوستانی نژاد پہلی خاتون کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

 

حیدرآباد کے خیریت آباد سے تعلق رکھنے والی، سندھیا ریڈی نے بیگم پیٹ کے اسٹینلی  کالج میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی۔ سندھیا ریڈی نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے عثمانیہ میں ایم اے کیا۔ ان کے والدین پتھولہ شنکر ریڈی اور سارہ ریڈی ہیں۔ 1991 میں ان کی شادی کری بوچی ریڈی سے ہوئی ، جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں اس کے بعد وہ  اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا چلی گئی۔ انہوں نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے مائیگریشن لاء میں  گریجویشن کیا۔ اس کے بعد سڈنی میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ امیگریشن اٹارنی کے طور پر کام کیا۔

 

ان کی پہل پر، سابق ہندوستانی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کا ایک کانسی کا مجسمہ اسٹرتھ فیلڈ کے ہوم بش کمیونٹی سینٹر میں نصب کیا گیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2020 میں سٹیزن آف دی ایئر سے نوازا گیا۔ 2021 میں، اسٹیتھ فیلڈ میونسپل کونسل، جہاں وہ رہتی ہیں، انتخابات منعقد ہوئے۔ آسٹریلیائی باشندوں کے ساتھ ساتھ مقامی تارکین وطن ہندوستانیوں نے بھی انھیں مقابلہ کرنے پر زور دیا۔جس پر انھوں نے آزاد امیدوار کے طور پر مقامی لیبر اور لبرل پارٹیوں کے امیدواروں کے خلاف مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اسٹرتھ فیلڈ میونسپل کونسل میں ہر سال میر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوتا ہے 5 ستمبر کو ہوئے انتخابات میں سندھیا ریڈی ڈپٹی میئر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button