تلنگانہ

ملعون راجا سنگھ کی معطلی منسوخ _ بی جے پی کی اعلی قیادت کا فیصلہ

نئی دہلی _ بی جے پی نے تلنگانہ کے رکن اسمبلی ملعون راجا سنگھ کی معطلی کو برخواست کردیا ہے ۔پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی کے ممبر سکریٹری اوم پاٹھک کی دستخط سے جاری کردہ ریلیز میں کہاگیا کہ رکن اسمبلی کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنا جواب روانہ کیاتھا۔اوم پاٹھک نے کہاکہ اس کے جواب اور وضاحت پر غورکرنے کے بعد اس کے جواب کی بنیاد پر کمیٹی نے فوری اثر کے ساتھ اس کی معطلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملعون راجا سنگھ نے گزشتہ سال رسول اللہ علیہ وسلم کے شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے۔جس پر پارٹی نے اسے معطل کردیا تھا لیکن اس کی معطلی کی منسوخی ایک ایسے وقت ختم ہورہی ہے جب تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ زعفرانی جماعت راجہ سنگھ کو دوبارہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے امیدوار بنارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button