نیشنل

موہن بھاگوت کو راشٹرپتا کہنے والے ڈاکٹرعمرالیاسی کو وائی پلس سیکوریٹی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹرعمیر احمد الیاسی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے ان سے ملاقات کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے عمیر احمد الیاسی کو وائی پلس کیٹگری کی سیکورٹی مہیا کرائی ہے۔
عمیر احمد الیاسی نے بھاگوت کو ’راشٹرپتا‘ بتایا تھا۔ خصوصی ذرائع کے مطابق الیاسی کے اس بیان کے بعد سے ہی انھیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کی رپورٹ خفیہ ایجنسی انٹلیجنس بیورو نے وزارت داخلہ کو دی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے انھیں وائی پلس کیٹگری کی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button