پونے کے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 افراد زندہ جل گئے

پونے _ مہاراشٹر کے پونے ضلع میں  ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنےسے17 افراد زندہ جل کر ہلاکہ ہوگئے، اس فیکٹری میں پانی صاف کرنے کے لئے استعمال ہونے والی کلورین ڈائی آکسیٹ کی  گولیاں بنتی ہیں  یہ حادثہ پیر کی شام کو ملشی تعلقہ میں پیرنگوت کے قریب اروواد میں واق ایس وی ایس ایکوا ٹیکنالوجیز انڈسٹری میں پیش آیا۔  پونے رورل کے ایس پی ابھیناو دیش مکھ نے بتایا کہ 5 فائر بریگیڈ کی مدد سے  نعشوں کو نکالا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ  17 نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پونے میٹروپولیٹن ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور مہاراشٹر انڈسٹریل کارپوریشن کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی ۔ پولیس نے بتایا کہ آگ کی شدت اور شدید دھواں کے باعث عمارت میں داخل ہونا مشکل ہوگیاتھا  اس کے باوجود آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ آگ اتفاقی طور ہوئی تھی