جگتیال کے دھرم پوری میں سانپ کے ڈسنے سے معصوم سمیر کی موت

جگتیال _ جگتیال ضلع کے دھرم پوری ٹاون میں سانپ کاٹنے سے ایک معصوم کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دھرم پوری کے اندرا نگر کا رہنے والا 3 سالہ سمیر اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ سانپ نے اسے ڈس لیا ۔جس پر گھر والوں نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دوران علاج فوت ہوگیا۔