بیٹی کو اسکول سے گھر لانے کے دوران حادثہ _ ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق

گنٹور_ اسکوٹی پر  اسکول سے گھر آنے  والی ماں اور کمسن بیٹی لاری کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے تنالی ٹاون میں منگل کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق  ٹینالی  کی 34 سالہ شیخ حسینہ سلطانہ اپنی بیٹی شیخ حفصہ (10) کو شام 4 بجے  کے وقت اسکول سے اسکوٹی پر گھر لا رہی تھی اس دوران  ٹینالی ایگریکلچرل مارکیٹ یارڈ کے قریب ایک  تیز رفتار لاری نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی ۔
اسکوٹی لاری کے ٹائروں کے نیچے آ کر کچل گئی۔جس میں ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئے اور ان کے جسم سے کافی خون بہہ گیا جس کے نتیجہ میں ماں اور بیٹی کی موقع پر موت ہوگئی۔لاری ڈرائیور حادثے کے فوری بعد لاری چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے ۔