جرائم و حادثات

عادل آباد کے سندریہ نگر میں مسلم خاتون کا مکان جل کر خاکستر

عادل آباد کے محلہ سندریہ نگر میں ایک مسلم خاتون کے گھر  شارٹ سرکٹ سے تقریباً گھر جل گیا۔اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم گھریلو سامان و دیگر اشیاء جل گئیں۔اطلاع ملتے ٹی آر ایس پارٹی کے ٹاؤن جنرل سیکریٹری محمد اشرف نے مقامی وارڈ کونسلرس سواگت ونجارے،قاضی سلیم الدین،جاوید کے ہمراہ متاثرہ افراد کے گھر پہنچ کر فوری پانچ ہزار نقد رقم کی مالی امداد کے علاوہ کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی اور گھر کا معائنہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی جوگورامنا کو حالات سے واقف کروایا۔اور ڈبل بیڈروم کے علاوہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے مزید امداد فراہم کرنے یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button