جرائم و حادثات

میدک ضلع میں ٹریکٹر کی ٹکر سے کئی طلباء زخمی ایک کی موت _ ویڈیو دیکھیں

میدک28 جون (اردو لیکس نیوز،حافظ محمد فصیح الدین میدک)ضلع میدک کے رنگم پیٹ کے سرکاری اسکول میں زیرِ تعلیم طلباء  کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر دے دی۔جس میں موقع حادثہ پر ہی ایک کی  موت ہوگئی اور چند طلباء شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء اسکول سے سڑک پر آرہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر نے انھیں ٹکر دے دی۔حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگیا ہے

مرنے والے کی شناخت رجنی کانت ساکن میدک ٹاؤن کی حیثیت سے کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں حافظ محمد فصیح الدین نے ڈی ایس پی میدک مسٹر پی سائدولو اور کلچارم پولیس مسٹر سرینواس سے ذریعہ فون بات کی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ابھی ابھی ملی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک اور طالبِ علم کے علاج کے دوران فوت ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button