جرائم و حادثات

نارائن پیٹ ضلع میں پرائیویٹ بس الٹ گئی _ 8 زخمی

نارئن پیٹ _ نارائن پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے ماگنور علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیورنے سڑک سے گذرنے والی بھینس کو اس کی گاڑی سے امکانی ٹکر سے بچانے کی کوشش میں گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں بس کے 8مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ بس پڑوسی ریاست کرناٹک سے حیدرآباد آرہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی مسافرین کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button