جرائم و حادثات

سدی پیٹ پولیس نے پانی میں پھنس جانے والے جوڑے کو بچا لیا

سدی پیٹ _ سدی پیٹ ضلع میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ اتوار کو شدید بارشوں کی وجہ سے ندی اور نالے تیز بہہ رہے ہیں۔ میٹ پلی پل پر ایک کار پانی میں پھنس گئی۔ سدی پیٹ تھری ٹاؤن پولیس کو مقامی افراد نے اس کی طلاع دی ۔ایک جوڑا کار میں سوار ہے جو پل پر پانی میں پھنس گیا ہے۔ سدی پیٹ کے سنتوش اور ان کی بیوی بھانو ، جو سدی پیٹ سے ورنگل جا رہے تھے ، پانی میں پھنس گئے۔ اطلاع  ملنے کے ساتھ ہی  ایس آئی پروین کمار اور ان کی ٹیم وہاں پہنچی اور کار میں موجود سنتوش اور بھانو کو بچایا۔ پولیس نے دونوں کی شناخت سدی پیٹ  کے شیواجی نگر سے کی۔ بھاری ٹریفک کی وجہ سے پولیس نے روٹ پر گاڑیاں روک دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button