جرائم و حادثات

کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ ۔ مسلم خاندان کے 6 افراد جاں بحق۔ درگاہ شریف سے واپس ہورہے تھے

حیدرآباد: ریاست کرناٹک کے یادگیر میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ مقام حادثہ پر 4 افراد کی اور دیگر 2 افراد کی ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران موت ہوگئی۔ کار میں سوار افراد ریاست تلنگانہ کے کوڈمڑنگل کے قریب چتلا  کہ حادثہ پیش آیا ‌پلی درگاہ کی زیارت کرکے گھر لوٹ رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 79 سالہ مظہر حسین، 70 سالہ نور جہاں بیگم، 39 سالہ واجد حسین، 30 سالہ حنا بیگم، 22 سالہ عمران اور ماہ کی عمیزہ کے طور پر کی گئی ہے۔ محمد فاضل حسین ڈرائیور زخمی اس حادثہ میں زخمی ہوگئے وہ گلبرگہ کے ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں ۔مہلوکین کا تعلق رائچور ضلع لنگسور تعلقہ کے ہٹی سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button