تلنگانہ

پی ایف آئی پر پابندی لگانے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا مطالبہ

حیدرآباد۔26 ستمبر (اردولیکس ) تلنگانہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) پر پابندی عائدکرنے کا چندر شیکھر راوحکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ایچ پی کے ریاستی صدر سر بیندر ریڈی ،سکریٹری پنڈاری ناتھ اور بالاسوامی نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت ریاست کے اقلیتوں کو پہلے درجہ کے شہری تصور کر رہی ہے اور ہندووں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان قائدین نے کہا ملک میں جہاں کہیں بھی حملے پیش آتے ہیں اس کی تارحیدرآباد سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرائیں حکومت ووٹ بینک کی پالیسیوں کو اپناتے ہوۓ مسلمانوں کو خوش کر رہی ہے

 

جس کے نتیجہ میں حیدرآباد ہی نہیں بلکہ تلنگانہ بھر میں دہشت گردوں کے اڈے قائم ہورہے ہیں۔ ان قائدین نے کہا کہ ملک بھر میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی سازشوں کو این آئی اے نے بے نقاب کیا ہے اس دوران بجرنگ دل کے کنویز شیواراملو نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسیوں نے ریاستی حکومت کو پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی سرگرمیوں پر خبردار کیا تھا لیکن ریاستی حکومت قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ہدایت کو نظرانداز کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی مقامات پر پی ایف آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد حکومت کو نیند سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور اہم شہروں میں پولیس کا کارڈن سرچ منعقد کرتے ہوۓ پی ایف آئی کے مزید کارکنوں کو گرفتار کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button