جرائم و حادثات

سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ سے وابستہ سب انسپکٹر محمد پاشاہ سڑک حادثہ میں جاں بحق

حیدرآباد _ 28 مئی ( اردولیکس) سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ  سے وابستہ ایک  سب انسپکٹر سڑک حادثہ جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ جمعہ کی رات  شاہ میرپیٹ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی بائیک کو تیزرفتار لاری نے ٹکر دے دی۔سب انسپکٹر کی شناخت محمد پاشاہ کے طورپر کی گئی ہے جو حیدرآباد سے سدی پیٹ کی سمت جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق جب وہ مجیدپور گاوں کے قریب پہنچے تو مجید پور چوراہے سے میڑچل جانے کے دوران لاری نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر دے دی جس پر محمد پاشاہ نے اپنی بائیک کا توازن کھودیا اور ان کی بائیک لاری کے پہئے میں آگئی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

اس روٹ سے گذرنے والی دوسری بائیکس کے سواروں نے ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم تب تک وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔اطلاع پر شاہ میرپیٹ پولیس نے وہاں پہنچ کر جانچ کا آغاز کردیا۔پولیس نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا ایک معاملہ درج کرلیااور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button