جرائم و حادثات

آٹومیٹک شٹرکے نیچے دبنے سے کمسن لڑکے کی موت _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد _ آٹومیٹک شٹرکے نیچے دبنے سے ایک لڑکے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ حیدرآباد کے رائے درگم،انجیانگر کے ایک آٹوموبائل شوروم میں بدھ کی صبح پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکا جس کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے، دکان کے شٹر کے قریب کھیل رہا تھا جہاں اس کا باپ ارجن سیکوریٹی گارڈ کے طورپر خدمات انجام دیتا ہے۔پولیس نے کہا کہ آٹومیٹک شٹر کے قریب بچہ کو کھیلتا ہوا نہ دیکھ کر کسی نے اس کا سوئچ آن کردیا جس کے نتیجہ میں یہ شٹر نیچے آگیا اور یہ بچہ اس کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button