جرائم و حادثات

نظام آباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ _ کورٹلہ کے دو نوجوان کار میں زندہ جل کر راکھ ہوگئے

کورٹلہ _ 27 ،جون ( اردولیکس) نظام آباد ضلع میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد کار میں زندہ جل کر راکھ ہوگئے۔ یہ حادثہ نظام آباد ضلع کے ویلپور کراس روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کورٹلہ سے آرمور جانے والی آلٹو کار ایک ٹھیری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ وہ لاری سے ٹکرا جانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو نوجوان زندہ جل کر راکھ ہو گئے۔

اور کار بھی مکمل طور پر جل گئی۔یہ حادثہ اتوار کی رات ایک بجے کے بعد پیش آیا۔حادثہ کے مقام سے گزرنے والی دوسری گاڑیوں نے جلتی ہوئی کار سے بچاو بچاو کی آوازیں سنی اور 100 نمبر پر فون کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔پولیس اور فائر انجن وہاں پہنچ گئی تب دونوں راکھ ہوچکے تھے کار کے نمبر پلیٹ سے کار میں سوار افراد کی شناخت کی گئی۔جس سے پتہ چلا کہ کار میں کورٹلہ سے تعلق رکھنے والا بی سومنت اور میٹ پلی منڈل کے ویلولا سے تعلق رکھنے والا انیل سوار تھے پولیس نے ان کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی

متعلقہ خبریں

Back to top button