جرائم و حادثات

گوداوری کھنی میں بائیک دیوارسے ٹکرا گئی۔ 2 ہلاک ایک زخمی

گوداوری کھنی: ریاست تلنگانہ کے ضلع پدا پلی، گوداوری کھنی کے رمیش نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ رات قریب دو بجے پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت رام نگر کے رہنے والے شیوا رام اورمہیش کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ ان کا ایک اورساتھی زخمی بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیزرفتارموٹرسائیکل دیوارسے ٹکرا گئی اس حادثہ میں شیوا رام موقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ مہیش علاج کے دوران کریم نگرکے ہاسپٹل میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکا اورسدھو کریم نگرکے ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ حادثہ کی وجہہ برق رفتاری یا حالت نشہ میں گاڑی چلانا سمجھی جارہی ہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button