جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ تین نوجوان بشمول لڑکی ہلاک

حیدرآباد _23 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ گھٹکیسر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ۔

یہ حادثہ جمعرات کی صبح گھٹکیسر کے اوشاپورکے قریب ورنگل قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے بائیک کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ان کی شناخت 25سالہ پراوین،23سالہ نوین کے طورپر کی گئی ہے۔ان کا تعلق جنگاوں ضلع سے ہے جبکہ لڑکی کی شناخت 21سالہ این ونیتا کے طورپر کی گئی ہے جو کریم نگر ضلع کی رہنے والی ہے۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button