جرائم و حادثات

مندر میں رتھ رکھنے کے دوران برقی شاک لگنے سے تین افراد ہلاک _ تلنگانہ کے نلگنڈہ میں حادثہ

نلگنڈہ _ 28 مئی ( اردولیکس) رام کا رتھ مندر میں رکھنے کے دوران برقی شاک لگنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کے نامپلی منڈل کے کیتھی پلی گاؤں میں پیش آیا۔

سری رام نومی  کے دن مندر میں  منعقدہ تقریب کے بعد رتھ کو مندر کے باہر رکھا گیا تھا۔ تاہم، لوہے کی سلاخوں سے بنے اس رتھ کو آج مندر میں رکھنے لایا جا رہا تھا اس دوران رتھ کے فریم کا اوپری حصہ برقی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رتھ میں برقی رو دوڑ گئی۔برقی شاک لگنے سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دو دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت راجابوئینا یادیا، پوگاکو موہایا اور داساری انجینلنولو کے طور پر کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ رتھ کو رسی سے کھنچنے والے حادثے سے محفوظ رھ گئے ۔جب کہ رتھ کو ہاتھ لگا کر کھنچنے والے برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگئے

متعلقہ خبریں

Back to top button