جرائم و حادثات

وقارآباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ تین افراد ہلاک

حیدرآباد _ 30 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں تین  افراد  ہلاک ہوگئے۔ ان میں  دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تیسرے کی  علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کرنے کے دوران موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کی ٹکر کے بعد موٹر سائیکل ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی

مقامی لوگوں اور عینی شاہدین  کے مطابق پرگی منڈل کے نسکل گاؤں کے  موہن (40)، محمد خواجہ (42) اور بونی انجایا (40) جمعرات کی صبح نسکل سے وقارآباد آباد کی طرف سنٹرنگ کے کام کے لیے آرہے تھے۔یہ تینوں ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے  کہ  وقارآباد آباد منڈل کے گٹی موکلا  گاؤں  کے قریب وقارآباد آباد  کی طرف سے مخالف سمت سے آرہی کار  تیز رفتاری سے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں موہن اور خواجہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، حادثہ میں شدید زخمی انجیا کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد لے جایا جا رہا تھا کہ  راستہ میں ہی اس کی بھی  موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button