تلنگانہ

بی آر ایس کو جھٹکہ۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر راجیہ نے پارٹی چھوڑ دی

حیدرآباد: پارلیمانی انتخابات سے قبل بی آرایس پارٹی کو جھٹکہ لگا۔ گلابی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ڈپٹی چیف منسر ڈاکٹر راجیہ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

انھوں نے اس بات کا اعلان کردیا ہے۔ راجیہ نے کہا کہ اگرچہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں لیکن انھیں نظراندار کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے راجیہ کو ایم ایل اے کا ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ انھیں توقع تھی کہ پارلیمانی انتخابات میں انھیں موقع فراہم کیا جائے گا

 

لیکن ایم پی کا ٹکٹ بھی انھیں دئیے جانے کے آثار نظرنہیں آرہے تھے جس کی وجہہ سے انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ امکان ہے کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button