آصف آباد ضلع میں دو لاریوں کے درمیان بھیانک تصادم _ دو ہلاک

آصف آباد _ تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں دو لاریوں کے تصادم میں دو ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ  ریببانا منڈل کے گولیٹی کراس روڈ کے پاس چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ دونوں لاری تصادم کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔اس حادثہ میں دونوں لاریوں کے ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جنھیں گیس کٹر کی مدد سے باہر نکالا گیا۔