نیشنل

ریلوے اسٹیشن میں نصب ٹی وی اسکرین پراچانک چلنے لگی فحش فلم۔ مسافرین حیرت زدہ

نئی دہلی: ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہے سینکڑوں مسافر آج اس وقت حیرت زدہ رہ رہ گئے جب اچانک تمام ٹی وی اسکرینوں پر فحش ویڈیو چلنے لگا۔ یہ ویڈیو پٹنہ ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمز پر تین منٹ تک چلتا رہا۔ یہ عجیب ورغریب واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے عملہ نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات بند کروادی۔

داناپور میں ڈی آر ایم آفس کے سرکاری ترجمان پربھات کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیات کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ دراصل ٹی وی چلانے کی ذمہ داری ایک خانگی کمپنی کو دی گئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور معاہدہ منسوخ کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملہ میں پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button