انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں خواتین زائرین میں آب زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی

ریاض ۔ کے این واصف

مسجد نبوی کا انتظامیہ زائرین کی سہولت و آرام کے لئے نئی نئی خدمات پیش کرتا رہتا ہے۔ ایک نئے اعلان کے مطابق مسجد نبوی کا انتظامیہ رمضان کے دوران خواتین زائرین میں آب زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم کرے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے زائر خواتین کی خصوصی حییثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہزار سے زیادہ خواتین اہلکار کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ خواتین آپریشنل کمیٹیوں اور انتظامیہ کے ماتحت ہیں۔

انتظامیہ نے تین ہزار رضاکار خواتین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ 22 ٹیمیں خواتین میں زمزم تقسیم کریں گی۔مسجد نبوی انتظامیہ زائر خواتین کے لیے سہولتوں کا دائرہ وسیع کرنے اور معیار بلند کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button