جرائم و حادثات

منچریال ضلع میں بولیرو گاڑی اور آٹو میں تصادم _ دو افراد ہلاک، چار زخمی

منچریال ضلع کے گوڈم چیک پوسٹ کے پاس بولیرو گاڑی اور آٹو کے تصادم میں 2 افراد ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ چہارشنبہ کی نصف شب پیش آیا۔لکشیٹی پیٹ سے رائے پٹنم کی طرف آنے والا پاسنجر آٹو مخالف سمت سے آنے والے بولیرو گاڑی سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تمام زخمیوں کو لکشیٹی پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button