جرائم و حادثات

کاماریڈی میں ٹریکٹر الٹ جانے سے دو افراد بشمول سابق سرپنچ ہلاک

کاماریڈی _ کاماریڈی ضلع میں ٹریکٹر کا ٹائر پھٹنے سے دو افراد بشمول سابق سرپنچ ٹریکٹر کے انجن کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ ضلع کے پوسانی پیٹ کے مضافات میں پیش آیا۔کاماریڈی سے نمایندہ اردو لیکس ایم اے ماجد کی دی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گیدا گاوں کے سابق سرپنچ ناینی اسم ریڈی ایک اور شخص گنگا ریڈی کے ساتھ راما ریڈی سب اسٹیشن سے ٹریکٹر میں برقی کھبے لارہے تھے کہ درمیان میں ٹریکٹر کا توازن بگڑ گیا اور ٹریکٹر الٹ گئی۔جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر کے انجن کے نیچے یہ دونوں دب کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مقامی افراد نے ٹریکٹر کے نیچے دبنے والے دونوں کو نکالنے کی کافی کوشش کی۔لیکن کامیابی نہیں ملی۔بعد ازاں پولیس کی مدد سے نعشیں نکالیں گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button