جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آدھی رات کو کار کی دھشت _ دو نوجوان ہلاک

حیدرآباد میں آدھی رات کو کار کی دھشت _ دو نوجوان ہلاک

حیدرآباد _ شہر حیدرآباد کے  بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 پر اتوار کی آدھی رات کو ایک تیز رفتار کار دو نوجوانوں کو  ٹکر دے دی ۔جس کے نتیجہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مہلوکین کی شناخت ایودھیا رائے اور دیویندر کمار داس کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتے تھے ۔ نعشوں کو عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کا سبب بننے والی کار کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ اس معاملے پر کیس درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت ڈرائیور شراب کے نشہ میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button