جنرل نیوز

اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورنمائندگی کرنے طارق انصاری کا تلنگانہ اردو اسکالرز اسوسی ایشن کے وفد کو تیقن 

نظام آباد 22/ مارچ (اردو لیکس) تلنگانہ اردو اسکالرس اسوسی ایشن کے اراکین ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی , ڈاکٹر محمد ناظم علی سرپرست اور ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل نے آج تلنگانہ کے نونامزد اقلیتی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری سے ملاقات کی ان کی گلپویشی اور شال پوشی کی اور انہیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے چیرمین اقلیتی کمیشن کے باوقار عہدے پر نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

سرپرست اردو اسکالرس اسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد نے کہا کہ طارق انصاری نہ صرف بی آر ایس سابقہ ٹی آر ایس کے ایک بے لوث اور دیرینہ خادم ہیں بلکہ نظام آباد اور تلنگانہ کی سطح پر اقلیتوں کے تعلیمی‘معاشی‘ملی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے کام کرنے والے ایک ہمدرد قائد ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں چیرمین اقلیتی کمیشن نامزد کیا گیا اور امید کی جاتی ہے کہ طارق انصاری تلنگانہ میں اردو زبان کے سرکاری سطح پر نفاذ اور اسکولوں اور کالجوں میں اردو میڈیم اساتذہ کے تقررات اور سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے تقررات کی رہنمائی کے سلسلے میں بھرپور کام انجام دیں گے اور حکومت سے بروقت اور موثر نمائندگی کریں گے۔

 

ڈاکٹر محمد ناظم علی سرپرست تلنگانہ اردو اسکالرس اسوسی ایشن و سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نظام آباد نے کہا کہ طارق انصاری کافی عرصہ سے بی آر ایس سے وابستہ ہیں اور اقلیتوں کے لیے آواز اٹھاتے رہتے ہیں ان کا تعلق نظام آباد کے ایک علمی گھرانے سے ہے امید کی جاتی ہے کہ وہ بہ حیثیت چیرمین اقلیتی کمیشن نہ صرف مسلمانوں بلکہ ریاست کے تمام اقلیتوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل استاد اردو ٹمریس حیدرآبا دو معتمد اردو اسکالرس اسوسی ایشن نے کہا کہ طارق انصاری جناب عبدالغفار صاحب مرحوم کے بڑے قدردان تھے اور نظام آباد میں کافی عرصے سے ملی خدمات کے لیے پیش پیش رہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ وہ تلنگانہ کی سطح پر اقلیتوں کے ملی و فلاحی کام انجام دیں گے۔ طارق انصاری نے اراکین اردو اسکالرس اسوسی ایشن تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا اورکہا کہ تمام لوگوں کی نیک خواہشات کو وہ احترام کرتے ہیں

 

انہوں نے اقلیتوں کے مسیحا کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ‘محترمہ کے کویتا اور کے ٹی راما راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جس طرح سابق میں وہ اقلیتوں کی آواز اٹھانے کے لیے کام کرتے رہے ہیں اس بار بھی بہ حیثیت چیرمین اقلیتی کمیشن تلنگانہ وہ اقلیتوں کے تمام مسائل کی حکومت سے موثر نمائندگی اور ان کے حل کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ چیرمین اقلیتی کمیشن کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد اقلیتوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے اور ان کے عاجلانہ حل کے لیے نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر محبان اردو اساتذہ ریسرچ اسکالرس نے طارق انصاری کو چیرمین اقلیتی کمیشن نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button