جرائم و حادثات

نظام آباد کے گاندھی چوک کے قریب بھیانک سڑک حادثہ _ دو نوجوان ہلاک

نظام آباد _23 جنوری ( اردو لیکس) نظام آباد شہر میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی دکان کے شٹر کو ٹکرا جانے سے موت ہوگئی۔یہ حادثہ نظام آباد کے آر پی روڈ سے گاندھی چوک جانے والے راستے میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد کے ناگا رام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان 27 سالہ وشال اور 21 سالہ راجو پلسر بائیک پر کسی کام سے گاندھی چوک جارہے تھے کہ درمیان میں بلدیہ کی جانب سے سڑک پر کھودے گئے گڑھے میں تیز رفتار بائیک گر پڑی اور دو نوجوان سامنے  واقع ایک دکان کے شٹر سے ٹکرا گئے ۔جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موقع پر موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button