ورنگل ضلع میں ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص کی نعش _ مرنے والے کے جسم پر جگتیال کے ٹیلر کا شرٹ

ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ریلوے ٹریک پر ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔یہ نعش ورنگل ریلوے اسٹیشن اور چنتل کے درمیان ریلوے ٹریک پر برآمد ہوئی جس کی عمر 20 تا 25 سال بتائی جاتی ہے ۔ریلوے پولیس کو شبہ ہے کہ یہ شخص جگتیال ضلع سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ اس کے جسم پر جو شرٹ تھا وہ جگتیال کے انڈین ٹیلر کی جانب سے سلایا ہوا تھا پولیس اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے کوئی بھی اس شخص کو کو جانتے ہیں وہ 9440627532 ی 9849213958 پر اطلاع دیں۔