نیشنل

گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک اور بم دھماکہ ، 6 افراد زخمی _ اتوار کو بھی ہوا تھا دھماکہ

نئی دہلی _ 8 مئی ( اردولیکس ڈیسک) پنجاب میں گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک اور بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ صبح 6:30 بجے ہوا۔ واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور فورنسک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ اس واقعہ سے ایک دن پہلے یعنی اتوار  کو گولڈن ٹیمپل کے قریب اسی مقام  ہیریٹیج اسٹریٹ پر بھی ایک دھماکہ ہوا تھا۔ اس واقعہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔

 

ایک ہی جگہ پر سلسلہ وار دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ امرتسر پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور واقعہ کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button