نظام آباد کے پرکٹ کے پاس سڑک حادثہ _ عادل آباد ضلع کی خاتون جاں بحق

عادل آباد نظام آباد ضلع کے پرکٹ کے قریب ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے ایچوڑہ سے تعلق رکھنے والے عامر علی فارچونر کار میں حیدرآباد آرہے تھے کہ ان کی کار پرکٹ  کے پاس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں اسماء نامی خاتون موقع پر ہی دم توڑ دی۔حادثہ میں عامر علی  زخمی ہوگئے  ۔مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔