عادل آباد میں نوجوان خاتون برقی شاک لگنے سے فوت

عادل آباد _ عادل آباد میں برقی شاک لگنے سے ایک خاتون کا انتقال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد کے محلہ چلکوری لکشمی نگر سے تعلق رکھنی والی 24 سالہ عرشیہ فاطمہ  اپنے ہی گھر میں کسی کام میں مصروف تھی۔اسی دوران ٹین کی چھت کو چھونے سے شاک لگا اور جائے حادثے پر ہی موت واقع ہوگئی۔جبکہ افراد خاندان نے رمس اسپتال منتقل کیا تھا۔جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیا۔بتایا جارہا ہے کہ ٹینوں سے بنی گھر کی چھت سے کرنٹ کا سروس وائر لگنے سے چھت میں کرنٹ داخل ہوگیا اور لاعلمی میں خاتون کا چھت کو ہاتھ لگا اور افسوسناک حادثہ پیش آیا۔جس سے افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔اطلاعات کے مطابق 18 ماہ قبل ہی خاتون کا نکاح 23 فروری 2020 کو چلکوری لکشمی نگر کے ساجد خان نامی نوجوان سے ہوا تھا۔پوسٹ مارٹم کے لئے رمس اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ٹو ٹاؤن پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔